Oct ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • بارک اوباما نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ایک بار پھر ڈیموکریٹس امیدوار ہیلری کلنٹن کی بھرپور حمایت کی۔
    بارک اوباما نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ایک بار پھر ڈیموکریٹس امیدوار ہیلری کلنٹن کی بھرپور حمایت کی۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں طبقاتی فاصلے، غربت اور قومی اختلافات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

امریکی صدر بارک اوباما نے ریاست اوہایو کے ایک علاقے میں اپنے ایک بیان میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو اپنے بل بھرنے کی بھی توانائی نہیں رکھتی جبکہ بہت سے طلباء ایسے ہیں جو اپنے قرضے ادا نہیں کر سکتے اور بہت سے والدین ایسے ہیں جو اپنے بچوں کا علاج و معالجہ کرانے کی توانائی نہیں رکھتے۔

بارک اوباما نے کہا کہ امریکہ کی ترقی و پیشرفت کے باوجود اس قسم کے مسائل کا وجود واشنگٹن کے لئے باعث تشویش ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ میں بہت سے کارخانے بند پڑے ہوئے ہیں جس کی بناء پر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہو گئی ہے۔ بارک اوباما نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ایک بار پھر ڈیموکریٹس امیدوار ہیلری کلنٹن کی بھرپور حمایت کی اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے نظریات، امریکہ کا مستقبل تاریک بنا سکتے ہیں۔

ٹیگس