صیہونی حکومت نے یونیسکو کے ساتھ تعاون منقطع کر دیا
اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کے ساتھ ہر طرح کا تعاون منقطع کر دیا۔
اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کو منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صیہونی حکومت نے یہ فیصلہ مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے یونیسکو کی ذیلی کمیٹی کی منظور شدہ دو قراردادوں کی وجہ سے کیا، جو بیت المقدس کے فلسطینی کلچر کو محفوظ کرنے اور مسبدالاقصی مسلمانوں سے متعلق قرار دیئے جانے کے بارے میں ہیں۔
جمعرات تیرہ اکتوبر کو تنظیم یونیسکو نے ایک قرارداد کا مسودہ منظور کرتے ہوئے مسجدالاقصی اور یہودیوں کے درمیان کسی بھی قسم کے رابطے کی تردید کی ہے اور مسجدالاقصی کو مسلمانوں کا مقدس مقام قرار دیا ہے۔ یونیسکو کی قرارداد کے مسودے کی حمایت میں اس ادارے کے چوبیس رکن ملکوں نے ووٹ دیئے جبکہ چھے رکن ملکوں نے مخالفت کی اور چھبّیس رکن ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔