Oct ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے کہا کہ وھائٹ ہاؤس کو مفاد پرست افراد سے واپس لینے کے لئے اب صرف چوبیس روز کا عرصہ باقی بچا ہے۔
    ٹرمپ نے کہا کہ وھائٹ ہاؤس کو مفاد پرست افراد سے واپس لینے کے لئے اب صرف چوبیس روز کا عرصہ باقی بچا ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے غیر قانونی ایمیل کے بارے میں امریکی ایف بی آئی اور عدلیہ کے حکام اور ہلیری کلنٹن کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نظر میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہو گی اور اسی لئے ہلیری خود کو کامیابی کے قریب سمجھتی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ صدارتی انتخابات ہرگز شفاف نہیں ہو ں گے اور دھاندلی کے لئے میڈیا کو بھی غلط طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وھائٹ ہاؤس کو مفاد پرست افراد سے واپس لینے کے لئے اب صرف چوبیس روز کا عرصہ باقی بچا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں قتل و خونریزی کے واقعات میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ گذشتہ پینتالیس برسوں میں جن کی کوئی مثال نہیں ملتی پھر بھی امریکی حکام، عوام کو کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہیں۔

ٹیگس