موگرینی کا دورہ تہران و ریاض
Oct ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ شام کے بحران سے متعلق مذاکرات کے لئے تہران اور ریاض کا دورہ کریں گی-
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی، شام کے بحران کا جائزہ لینے کے مقصد سے اپنے دو روزہ دورے میں ہفتہ ( انتیس اکتوبر) کو تہران اور پھر ریاض کا دورہ کریں گی-
موگرینی اپنے اس دورے میں شام کے بحران سے متعلق بات چیت کے علاوہ بعض دیگر علاقائی مسائل کے بارے میں بھی ایرانی حکام کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گی-
واضح رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے شام کے بحران کے سیاسی راہ حل میں ایران کے موثرکردارکی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین، شام کے بحران کے خاتمے کے لیے ایران سمیت خطے کے دیگراہم ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے درپے ہے۔