Nov ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • مظاہرین نے تاکید کی کہ امریکہ کا عدالتی نظام اقلیتوں کے سلسلے میں خود غرضی سے کام لے رہا ہے-
    مظاہرین نے تاکید کی کہ امریکہ کا عدالتی نظام اقلیتوں کے سلسلے میں خود غرضی سے کام لے رہا ہے-

امریکہ میں ایک سیاہ فام کے قتل کے مقدمے کا کوئی فیصلہ نہ آنے کے خلاف شہر سنسیناٹی میں سیاہ فاموں نے احتجاج کیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست اوہایو کے شہر سنسیناٹی میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام ‍ڈرائیور کے قتل کے کیس کا کوئی فیصلہ نہ سنائے جانے پر سیاہ فاموں نے سنیچر کو عدالت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا- " سیاہ فاموں کی زندگی اہم ہے " نامی تحریک کے رکن مظاہرین ، سیاہ فاموں کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے نعرہ لگا رہے تھے کہ انصاف کا وجود نہیں ہے-

مظاہرین نے تاکید کی کہ امریکہ کا عدالتی نظام اقلیتوں کے سلسلے میں خود غرضی سے کام لے رہا ہے- یہ مظاہرے ، عدالت کی جانب سے سیاہ فام مقتول کے قتل کیس میں ججوں کے درمیان اتفاق رائے حاصل نہ ہونے کی بنا پر کوئی فیصلہ نہ سنائے جانے کے بعد شروع ہوئے ہیں -

اس کیس میں سفید فام پولیس افسر " ری تنسینگ "  پر ایک سیاہ فام ڈرائیور سام ڈوبوس کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا الزام ہے- گذشتہ دوبرسوں میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کے قتل عام میں اس ملک کے مختلف شہروں میں متعدد احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں-

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دوہزار پندرہ میں امریکی پولیس کے ہاتھوں کم سے کم تین سو اکیس سیاہ فام قتل کئے گئے ہیں - 

ٹیگس