Nov ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکی صدر باراک اوباما نے بحران شام کے سلسلے میں اپنی حکومت کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری حکومت کی پالیسیوں کو ناکامی کا سامنا ہے-
    امریکی صدر باراک اوباما نے بحران شام کے سلسلے میں اپنی حکومت کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری حکومت کی پالیسیوں کو ناکامی کا سامنا ہے-

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ بعید نظر آتا ہے کہ ٹرمپ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی سمجھوتے کو تبدیل کریں گے۔

باراک اوباما نے پیر کو وہائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی کامیابی اور پیرس میں آب و ھوا کی تبدیلی کے معاہدے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایک ایسے معاہدے کو کالعدم قرار دینا جو کامیابی کی جانب گامزن ہے  ایک لاحاصل کام کو باطل کرنے سے زیادہ مشکل ہے -

باراک اوباما نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی وعدوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روش یہ رہی ہے کہ آئندہ آنے والی حکومتیں بھی بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرتی رہی ہیں اوباما نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ ایران نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر اب تک پوری طرح عمل کیا ہے اس لئے ٹرمپ کے لئے اسے ختم کرنا بہت دشوار ہوگا -

باراک اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے قریبی اتحادیوں پر اپنے اس اقدام کے اثرات کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے-  امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں اس سمجھوتے سے باہر نکلنے کے لئے دوسرے ممالک پر بھی پابندی عائد کرنا پڑے گی جو اب بھی اس سمجھوتے کے پابند ہیں کیونکہ وہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کی پابندی کرتے رہیں گے-

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بھی حال ہی میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حمایت یافتہ معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد یورپی یونین کی ترجیحات میں ہے - یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ  ان کے ممالک کی جانب سے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی ہے-

امریکی صدر باراک اوباما نے بحران شام کے سلسلے میں اپنی حکومت کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری حکومت کی پالیسیوں کو ناکامی کا سامنا ہے- انھوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ شام کے سلسلے میں ہماری خارجہ پالیسی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں، میں ہر روز سوچتا ہوں - امریکی صدر نے کہا کہ میں ایسا فارمولا تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہوں جو اس بحران کو ختم کر سکے- 

ٹیگس