ماسکو ہر ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے: پوتین
Nov ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
روسی صدر نے اس ملک کی قومی سلامتی کے اراکین کے ساتھ اجلاس میں ، ہر ممکنہ حملے کے مقابلے کے لئے فوج کی آمادگی پر تاکید کی ہے-
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے قومی سلامتی کے اراکین اور اس ملک کے اعلی فوجی کمانڈروں کے اجلاس میں شام کے بحران کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ روسی فوج ہر ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے-
روسی صدر نے کہا کہ ملک میں امن وامان کے قیام کے لئے فوج کا ہمہ وقت آمادہ رہنا بہت ضروری ہے -
در ایں اثنا روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانف نے ماسکو میں شام کے سفیر ریاض حداد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ماسکو ، شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے ساتھ ہی، بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف مقابلہ جاری رکھے گا-