دہشتگردی کے سلسلے میں امریکہ کی دوہری پالیسی پر تنقید
کینیڈا کے ایک معروف ماہر قانون نے دہشتگردی کے سلسلے میں امریکہ کی دوہری پالیسی پر تنقید کی۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگی جرائم سے متعلق تحقیقات کے میدان میں فعال ماہر قانون الفریڈ ویبر نے اتوار کے روز اس ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری ہے اور مغربی ممالک نے اب تک اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
اس ماہر قانون نے امریکہ کی نئی حکومت کی جانب سے دہشتگردی سے مقابلے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت کا جنگ اور انتہاپسندی کو ختم کرنے لیے کوئی خاص منصوبہ نہیں ہے۔
الفریڈ ویبر نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ممالک کو اسلحہ بھیجنا بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے لیکن افسوس کہ بہت سے ممالک میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری نے اس پر خاموشی اختیار کی ہے۔