Dec ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی : پوتن

روس کے صدر نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کامقابلہ کرنے کی ماسکو کی پالیسی جاری رہے گی-

روسی صدر ولادیمیرپوتن نے جمعرات کو فیڈریشن کونسل میں اپنے سالانہ خطاب میں شام میں دہشت گردوں کے خلاف روسی فوج کی کارروائیوں کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں پر مہلک وار کئے گئے ہیں -

روسی صدر نے کہا کہ روسی فوج نے شام  میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی اعلی صلاحیتوں کو ثابت کردکھایا ہے - انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ماضی میں روس پر اس بات کو لے کر تنقید کیا کرتے تھے کہ روس میں خبروں کو سینسر کیا جاتاہے لیکن مغربی ممالک خود یہی کام کررہے ہیں -

روسی صدر پوتن نے کرملین میں اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ روس بلاوجہ کسی کو اپنا دشمن نہیں بنانا چاہتا-  تاہم ماسکو، روسی مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو برداشت بھی نہیں کرے گا- پوتن نے کہا کہ روس، امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے -

 

ٹیگس