Dec ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • سائبر حملوں کی بابت روس کا انتباہ

روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس FSB نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکی خفیہ ایجنسیاں روس پر سائبرحملے کی تیاری کررہی ہیں -

روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس ایف ایس بی نے اس بابت خبردار کرتے ہوئے کہ روس کے خلاف منظم سائبرحملے بہت وسیع پیمانے پر ہوسکتے ہیں کہا کہ ان حملوں کا مقصد روس میں مالی اور سیکورٹی عدم استحکام پیدا کرنا ہے -

روس کے فیڈرل سیکورٹی ادارے نے کہا کہ اس نے ان غیر ملکی سائبر حملوں کو ناکام بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرلئے ہیں - روسی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس کے بڑے اور اہم بینک وہ جملہ ادارے ہیں جن پر سائبر حملے ہونے کی بابت روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس نے خبردار کیا ہے -

روس نے یہ انتباہ ایک ایسے وقت دیا ہے جب جرمن چانسلر انجلا مرکل نے منگل کو دعوی کیا تھا کہ جرمنی کے ڈویچہ ٹیلیکام  Deutsche Telekom پر سائبر حملہ ایسے سائبر حملوں کی مانند ہے جن کے لئے روس نے تیاری کررکھی ہے ، جبکہ روس نے جرمنی کے اس الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے -

ٹیگس