امریکی ایوان نمائندگان میں گوانتانامو جیل بند نہ کئے جانے کے بل کی منظوری
امریکی ایوان نمائندگان نے گوانتانامو جیل بند نہ کئے جانے پر مبنی بل کی منظوری دے دی-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایسے میں کہ جب امریکی صدر بارک اوباما نے آٹھ سال پہلے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ بدنام زمانہ جیل گوانتامو کو بند کر دیں گے، جمعے کے روز امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل کو منظور کرنے کے ساتھ ہی کہ جس کی سینیٹ میں بھی منظوری کی توقع ہے، گوانتانامو جیل کو بند نہ کئے جانے کا مطالبہ کیا-
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ بل کی منظوری کے ذریعے گوانتامو جیل بند نہ کئے جانے کے علاوہ امریکی وزارت دفاع کو اس ملک میں فوجی اڈے کم کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے-
پنٹاگون نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ بعض امریکی فوجی اڈے، اضافی ہیں اور ان کو بند کرنے کے ساتھ ہی اخراجات میں کمی لائی جا سکتی ہے-
واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر جارج بش نے دو ہزار گیارہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد، القاعدہ سے تعاون کے الزام میں بہت سے مشتبہ افراد کو امریکی فوج کی زیر نظر گوانتامو جیل میں بند کر دیا تھا-
انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے بارہا اس جیل کے قیدیوں کی ابتر صورت حال پر احتجاج کیا ہے-