Dec ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • وسکانسن یونیورسٹی میں

امریکہ کی وسکانسن یونیورسٹی میں اس ملک کی غیر مسلم خواتین کے لئے اسلامی پردے کا مقصد اجاگر کرنے کی غرض سے" ایک دن پردے کے ساتھ" نام سے منایا گیا۔

اس پروگرام کااہتمام وسکانسن کی عالمی رابطہ کمیٹی کے تعاون سے کیا گیا تھا اور غیرمسلم خواتین کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ پردے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
ایک دن پردے کےساتھ ، پروگرام کے انچارج فرھات بوئیان نے کہا کہ امریکی معاشرے میں باپردہ خواتین کی کمی نہیں ہے۔
تکفیری دہشت گردوں کے حملے اور بعض امریکی سیاستدانوں کے اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے امریکہ بھر میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے اور خاص طور سے باپردہ خواتین کی مشکلات میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس