امریکی صدر کا سیکورٹی ناتوانی کا اعتراف
امریکہ کے صدر نے اس ملک کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی ناتوانی کا اعتراف کیا ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ کے سیکورٹی اور انٹیلیجنس ادارے ، مشرق وسطی خاص طور سے شام اور عراق میں داعش کا پتہ لگانے اوران کے مضبوط ہونے کے مراحل کا اندازہ لگانے میں ناکام رہے ہیں-
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ کے سیکورٹی اداروں کی شام میں داعش کی اپنے لئے افرادی قوت اکٹھا کرنے، موصل میں اس کی یلغار کو روکنے اور اس شہر پر قبضے کی کارروائیوں پر نظر نہیں تھی-
باراک اوباما نے اپنے ملک کی پیچیدہ پالیسیوں کے ناکارہ پن کا اعتراف کیا اور کہا کہ امریکہ مشرق وسطی میں اپنی توقع کے مطابق کامیاب کارکردگی انجام نہ دے سکا- امریکی صدر باراک اوباما کے یہ اعترافات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ جب انھوں نے دو ہزار چودہ میں داعش کو ایک معمولی گروہ قرار دیتے ہوئے اسے کھیل کی دوسرے درجے کی ٹیم سے تشبیہ دی تھی۔