ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کی ساکھ خطرے میں؛ سابق امریکی صدر کا انتباہ
Nov ۰۱, ۲۰۲۵ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہیں ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے تحت اس ملک کی طاقت و وقار ختم ہونے کا خدشہ ہے
سحرنیوز/دنیا: سابق امریکی صدر بارک اوباما کو اتنا یقین نہیں ہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں اس ملک کی قوت و اقتدار اور وقار باقی رہ سکے گا-
اوباما کے قریبی لوگوں نے سی این این کو بتایا کہ ڈیموکریٹس کو اقتدار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ٹرمپ کے براہ راست حملوں نے سابق صدر کو اپنی پارٹی کی تقدیر کے بارے میں فکر مند کر دیا ہے۔
سابق اٹارنی جنرل اور اوباما کے دیرینہ دوست ایرک ہولڈ نے کہا کہ نقصان اتنا گہرا ہے کہ اس کے لیے اوباما کے توسط سے بالکل مختلف نقطہ نظر اور ایک مختلف مشارکت کی ضرورت ہے- سابق اٹارنی جنرل کے بقول اس راستے میں پہنچنے والے نقصانات کا انکار نہیں کیا جاسکتا-