Jan ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی شہری اپنی رائے اور احتجاج کا عوامی سطح پر اظہار کریں: امریکہ کے دو سابق صدور کا بیان

امریکہ کے دو سابق صدور نے منیاپولس میں وفاقی امیگریشن ایجنٹوں کی فائرنگ کے ردعمل میں امریکی شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی رائے اور احتجاج کا عوامی سطح پر اظہار کریں اور عملی اقدامات کریں۔

سحرنیوز/دنیا:   امریکہ کے سابق ڈیموکریٹک صدور بل کلنٹن اور باراک اوباما نے ہفتے کے روز ایلکس پریٹی کی ہلاکت کے بعد مینیسوٹا میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اس سانحے کو ایک اہم لمحہ قرار دیا جو امریکیوں سے " آزادانہ طور پر اپنا مطالبہ پیش کرنے" اور اقدام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

 

باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے ایک بیان میں ایلکس پریٹی کی موت کو ایک دل دہلا دینے والا سانحہ قرار دیا۔

اوباما اور ان کی اہلیہ نے ایک پیغام میں لکھا کہ یہ واقعہ ہر امریکی کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے، چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو، اس لئے کہ بحیثیت قوم ہماری بہت سی بنیادی اقدار تیزی سے حملے کی زد میں ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے بھی سوشل میڈیا پر منیاپولس میں ہونے والے واقعات کو خوفناک قرار دیا۔ کلنٹن نے کہا کہ حکام عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں اور ان سے کہہ رہے ہیں کہ جو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اس پر یقین نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم کھڑے ہوں، اپنی رائے کا اظہار کریں اور یہ ظاہر کریں کہ پوری قوم متحد ہے-

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں نے منیاپولس کی سڑکوں کو مظاہرین اور تارکین وطن پر حملے کرکے میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے-

 

ٹیگس