Jul ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran

امریکی صدر ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما کی گرفتاری اور جیل کی ویڈیو شیئر کردی۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کی گئی یہ ویڈیو اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایف بی آئی کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے اوباما کو گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹرمپ نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ٹرمپ نے یہ ویڈیو ایسی حالت میں جاری کی ہے جب ان کی حکومت نے سابق صدر باراک اوباما پر دو ہزار سولہ کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ٹیگس