اوباما کی جانب سے دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کی منظوری
Dec ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
امریکی صدر اوباما نے شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار سپلائی کرنے کی مکمل چھوٹ دے دی ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے شام میں حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کے لئے محدود مقدار میں ہتھیاروں کی سپلائی کے فیصلے کومنسوخ کر دیا ہے- جمعے کو وہائٹ ہاؤس سے شائع ہونے والی ایک دستاویز کے مطابق واشنگٹن نے شام میں دہشت گردوں کے لئے ہتھیار اور جنگی ساز وسامان برآمد کرنے کی محدودیت ختم کرتے ہوئے اس اقدام کو امریکی مفادات کے لئے نہایت اہم قرار دیا ہے-
شام میں دہشت گردوں کے لئے بھرپور طریقے سے ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق دستاویز ایسے عالم میں سامنے آئی ہے کہ دو ہزار گیارہ میں جب سے شام میں بحران شروع ہوا ہے اس وقت سے اب تک واشنگٹن ، اس ملک میں دہشت گرد گروہوں کے اصلی حامیوں میں شامل رہا ہے-