امریکہ کی سلامتی کونسل کو بائی پاس کرنے کی کوشش
Dec ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
شام کے خلاف سلامتی کونسل میں ناکامی کے بعد امریکہ نے سلامتی کونسل کو بائی پاس کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب سامنتھا پاور نے اسکائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن سلامتی کونسل سے ہٹ کر بھی شام کے خلاف ہرممکن کارروائی پر غور کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ اور اس کے اتحادی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرار داد پاس کرانے میں ناکام ہوگئے ہیں تاہم امریکہ شام کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔روس اور چین نے گزشتہ پیر کو شام کے شہر حلب میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی سے متعلق امریکہ کی حمایت یافتہ قرار داد کے مسودے کو ویٹو کردیا تھا۔روس کا خیال ہے کہ عارضی جنگ بندی سے دہشت گردوں کو پھر سے منظم ہونے کا موقع ملتا ہے اور جنگ زدہ علاقوں میں انسانی صورتحال مزید بدتر ہوجاتی ہے۔