پوتن کی جانب سے بین الاقوامی دہشتگردی سے مقابلے کی ضرورت پر تاکید
Dec ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے عالمی برادری سے بین الاقوامی دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوتن نے استنبول میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے سے بین الاقوامی دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے عالمی برادری کے مشترکہ اقدامات کی ضرورت نمایان ہوجاتی ہے۔
روس کے صدر نے استنبول میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان حملوں میں زخمی ہونے والے جلد از جلد صحت یاب ہوجائیں۔
واضح رہے گزشتہ دن استنبول میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں 38 افراد جاں بحق اور 155 دیگر زخمی ہوگئے۔