Dec ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • روس پر امریکہ کا الزام

ایف بی آئی نے ماسکو پر امریکہ کے صدارتی انتخابی سیسٹم پر سائبر حملے میں ملوث ہونے کے سی آئی اے کے الزام کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی فیڈریل پولیس ایف بی آئی نے جمعے کو سی آئی اے کے اس دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روس نے ڈونالڈ ٹرمپ کو اقتدار تک پہنچانے کے لئے ایسا کیا ہے- باراک اوباما نے جمعے کو خبردار کیا کہ اگر کوئی ملک، ان کے ملک کے انتخابات کے صحیح ہونے کو نشانہ بنائے گا تو اسے واشنگٹن کی انتقامی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا- کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے جمعے کو امریکہ کی جانب سے روس پر صدارتی انتخابی سیسٹم پر سائبر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو غلط اور شرمناک قرار دیا ہے-  واشنگٹن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن پر گذشتہ مہینے صدارتی انتخابات کے سیسٹم پر سائبر حملے میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے-

 

ٹیگس