Dec ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • چین نے امریکی آبدوز روک لی

چین کے بحری جنگی جہاز نے امریکہ کی ایک آبدوز کو جو جنوبی چین میں جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دے رہی تھی، روک لیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنٹاگون کے ترجمان جف ڈیوس نے دعوی کیا کہ امریکی آبدوز، یو ایس این ایس بوڈیچ، جنوبی چین کے سمندر میں قانونی طریقے سے سائنسی اطلاعات اکٹھا کر رہی تھی- ڈیوس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی وزارت خارجہ نے سرکاری طور پر بیجنگ کو اپنے احتجاج سے باخبر کر دیا ہے اور اس آبدوز کو واشنگٹن بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے- چین کے متنازعہ آبی حدود میں واشنگٹن کی فوجی موجودگی اور تائیوان کے سلسلے میں امریکہ کے نومنتخب صدر ٹرمپ کے متنازعہ رویے کے باعث چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے- امریکہ نے دو ہزار گیارہ سے اپنی علاقائی اسٹریٹیجی ایشیا خاص طور سے جنوب مشرقی ایشیا پر مرکوز کر دی ہے اور  اس نے جنوبی چین کے سمندر میں داخل ہو کر چین کو مشتعل اور احتجاج پر مجبور کر دیا ہے-

ٹیگس