امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، مزید نو افراد ہلاک
Dec ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
امریکہ میں گن کلچر نے مزید نو افراد کی جان لے لی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ یہ واقعات فلوریڈا، شمالی کیرولینا، میری لینڈ، کیلیفورنیا، ایریزونا، ورجینیا، کلراڈو اور نیوجرسی میں پیش آئے۔
دو ہزار سولہ کے آغاز سے لے کر اب تک پورے امریکہ میں فائرنگ کے پچاس ہزار سے زائد واقعات رونما ہو چکے ہیں جن کے نتیجے میں تقریبا تیرہ ہزار افراد ہلاک اور ستائیس ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ میں شہری حقوق کے حامی گروہوں کی درخواستوں کے باوجود اسلحے کی لابی کے طاقتور ہونے کی وجہ سے وائٹ ہاؤس اب تک اسلحے کی فروخت کو محدود کرنے کے بارے میں قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔