Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران: کئی بلوائی گرفتار، آلات و وسائل بھی برآمد

ایران کی انٹیلی جنس نے ملک میں تخریبی کاروائیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے حساس آلات برآمد کئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے حالیہ دنوں کے دوران بڑے پیمانے پرعوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورعام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہید کرنے والے عناصر کو گرفتار کر کے تخریبی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے جاسوسی کے آلات برآمد کئے ہیں۔

اس قسم کی تخریبی کارروائیوں کیلئے آلات علاقے کے ایک ملک سے برآمد کئے گئے تھے جنہیں ایران کے مختلف صوبوں میں بھجوانے کا پروگرام تھا۔تخریبی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونے والی اشیاء میں ایک ہزار سے زائد جاسوسی اور اطلاع رسانی کے حساس آلات شامل تھے ۔

ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے بیان میں آیا ہے کہ تہران کے مختلف علاقوں میں بلوائیوں اور دہشتگردوں نےعام لوگوں کی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں، بسوں، بینکوں ، میٹرو ٹرین کے اسٹیشنوں سپرمارکیٹوں، امام زادوں، مسجد امام صادق(ع) اور مسجد جامع ابوذر سمیت دیگر پبلک مقامات کو نذرآتش کردیا۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ان دہشت گردوں کے پرتشدد اقدامات میں کئی افراد شہید اور زخمی ہو ئے۔

 

 

ٹیگس