تہران میں شہدا کے جلوس جنازہ، عوامی سیلاب ، ذمہ داروں کو سزا دی جائے کے نعروں سے گونج گيا ایران
تہران کے عوام اور حکام نے دارالحکومت کی حفاظت کرنے والے شہداء کے جنازوں میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے نظریات کے ساتھ تجدید عہد کیا
سحرنیوز/دنیا: اور اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع کرنے والے گرانقدر شہداء کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور اس قوم کے دشمنوں خاص طور پر مجرم امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف اپنی استقامت اور پختہ عزم کا ثبوت دیا-
امریکی - صیہونی عناصر کے حملوں کے دوران تہران میں سو سے زیادہ شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ آج بدھ کو دوپہر دو بجے تہران یونیورسٹی کے سامنے سے شروع ہوئی جس میں تہران کے عوام اور حکام نے بڑے پیمانے پر شرکت کی -

غم و اندوہ کی اس فضا میں لاکھوں سوگواروں نے امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتےہوئے امریکی اور صیہونی سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہداء کے جنازوں کی معراج الشہداء تک تشییع کی-
اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام نے اپنے غیرت مند فرزندوں کی بہادری اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے ملک کےدفاع کے لئے اپنے سینوں پرگولیاں کھائیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے دیرینہ دشمنوں بالخصوص مجرم امریکہ اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت نے گزشتہ چند دنوں میں مہنگائی اور معاشی دباؤ کے بہانے اپنے منظم کرائے کے اور تربیت یافتہ داعش کے مسلح عناصر کو میدان میں اتارا اور برحق مطالبہ کرنے والے عوام کے مظاہروں کو بلوے اور فساد میں تبدیل کردیا اور بے گناہ لوگوں کی جانیں لیں اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی حتی مقدس مقامات کو بھی نشانہ بنایا-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel

یہ بات سب پر واضح اور عیاں ہے کہ امریکہ اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی مداخلت نہ صرف ایران اور ایرانیوں کے ساتھ ہمدردی کی غرض سے ہے بلکہ افراتفری اور بدامنی پیدا کرنے اور ملک کے نوجوانوں کو مشتعل کرنے اور نفسیاتی جنگ کو ہوا دینے کے لیے ہے۔