Dec ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • ترک پارلیمنٹ کے ارکان مین جھڑپ

ترک پارلیمنٹ میں آئینی اصلاحات کے معاملے پر جاری بحث کے دوران حکمراں جماعت اور حزب اختلاف کے ارکان کے درمیان نوک جھونک جھڑپ میں تبدیل ہوگئی۔

جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب متعلقہ کمیشن نے حمکراں جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی اور نیشنل موومنٹ کے ارکان کے ووٹوں کی بنیاد پر آئینی اصلاحات کے ڈھانچے کو منظور اور اس کی تفصیلات پر بحث کا آغاز کیا۔
 ترکی کی ری پبلکن پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے اس پر شدید اعتراض کیا جس کے بعد دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا تبادلہ شروع ہوا جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔
ترک حکومت کو توقع ہے کہ نیشنل موومنٹ کی حمایت حاصل ہونے کے بعد وہ پارلیمنٹ سے آئینی اصلاحات کا بل آسانی کے ساتھ منظورکرانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
پارلیمنٹ میں بحث مکمل ہونے کے بعد آئینی اصلاحات کے بل پر مارچ دوہزار سترہ میں ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔

 

ٹیگس