جنوبی کوریا کے سابق صدرکے وارنٹ گرفتاری
Dec ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
جنوبی کوریا کی عدالت نے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں مارشل لا لگائے جانے کی تحقیقات کرنے والے جوائنٹ انویسٹی گیشن یونٹ نے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی تھی۔ مارشل لا کے نفاذ پر پارلیمنٹ کے مواخذے کے بعد یون سک یول صدارت کے عہدے سے معطل ہیں۔ سابق صدر کے وکیل نے یون سک یول کی گرفتاری کے وارنٹ کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں 3 دسمبر کا مارشل لا بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں اس کی تحقیقات چل رہی ہیں اور یون سک یول پولیس اور کرپشن انویسٹی گیشن یونٹ کے سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔
جنوبی کوریا میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے آئین کے مطابق صدر کو بھی بغاوت کے کیس میں استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔