تیل کی قیمت رواں سال کی اونچی سطح پر پہنچ گئی
Dec ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
نیویارک مارکیٹ میں تیل کی قیمت رواں سال کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی-
اقتصادی امور کے نامہ نگار کے مطابق، منگل کے روز نیویارک مارکیٹ میں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے میں ہر بیرل تیل کی قیمت، اٹھاسی سینٹ کے اضافے کے ساتھ ترپن ڈالر نوے سینٹ طے پائی۔ سن دوہزار پندرہ کے موسم گرما کے بعد سے یہ تیل کی سب سے اونچی قیمت ہے۔
نئےسال کی چھٹیوں اور اوپک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپک کے رکن ممالک نے آئندہ سال جنوری سے اپنی پیداوار میں بارہ لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
تیل پیدا کرنے والے اوپک کے غیر رکن ملکوں نے بھی تنطیم کی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اپنی پیداور میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔