Jan ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف شامی عوام کی جدوجہد اقوام عالم کے فائدے میں ہے: مفتی شام

شام کے مفتی نے کہا ہے کہ شامی قوم نے گذشتہ چھ برسوں میں دہشت گردانہ حملوں کے مقابلے میں استقامت کرکے علاقے اور دنیا کی سلامتی اور استحکام کا دفاع کیا ہے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی احمد حسون بدرالدین نے شام کے تعلق سے بے بنیاد اور غیر حقیقی خبریں شائع کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رائے عامہ کو اس ملک میں جاری حقائق سے آگاہ کیا جانا ضروری ہے-

شام کے مفتی نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے بعض ملکوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شامی قوم کے ظالمانہ اقتصادی محاصرے کے سلسلے میں امریکہ اور مغربی ملکوں کے اقدامات کے باعث انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے-

اسی سلسلے میں امریکہ کے دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں گرین پارٹی کی نامزد امیدوار جیل اسٹائن نے کہا ہے کہ واشنگٹن جب بھی کسی بھی ملک میں خلل ڈالنا چاہتا ہے تو وہ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو مالی اور اسلحہ جاتی مدد فراہم کرتا ہے- 

   

ٹیگس