Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • نتنیاہو کا عرب ملکوں کے ساتھ ایران مخالف تعاون کا اعتراف

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ عرب ملکوں کے ساتھ ان کا ایران مخالف خفیہ اور انٹلی جنس تعاون قائم ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو نے، منگل کے روز امریکہ کے سی بی ایس نیوز چینل کے نامہ نگار لسلی اسٹال کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کی حمایت سے مشرق وسطی میں ایران مخالف اتحاد موجود ہے- نتنیاہو نے کہا کہ صیہونی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور اس وقت وہ دیگر عرب ملکوں کے ساتھ بھی اس سلسلے میں تبادلۂ خیال کر رہی ہے-

صہیونی حکومت کے وزیراعظم نے کہا کہ عرب دنیا کے سلسلے میں اسرائیل کے موقف میں تبدیلی آئی ہے کیونکہ بعض عرب ممالک اسرائیل کو اپنا اتحادی سمجھتے ہیں- اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کے نائب وزیر برائے علاقائی تعاون ایوب فرا نے عرب ملکوں منجملہ بحرین کے ساتھ تل ابیب کے قریبی تعلقات سے پردہ اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ یہودی خاخاموں کے ایک وفد کے دورہ بحرین کے سلسلے میں اس نے کردار ادا کیا ہے-

ٹیگس