شام کے بارے میں سلامتی کونسل پر روس کی تنقید
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے بعض اراکین بدستور شام میں جنگ کو ہوا دے رہے ہیں-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی نمائندے ویتالی چورکین نے منگل کو کہا کہ سلامتی کونسل کے بعض اراکین شام میں جنگ ختم کرانے کے بجائے، اس ملک کے صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے درپے ہیں- ویتالی چورکین نے کہا کہ اس کونسل کے بعض اراکین نے شام میں جنگ شروع کرانے میں اپنا کردار ادا کیا اور اب بھی وہ اس جنگ کو ہوا دے رہے ہیں-
ویتالی چورکین نے کہا کہ مشکلات و مسائل کے باوجود دو ہزار سولہ کے اواخر میں مثبت راہ حل پیش کی گئی اور حلب کی صورت حال کو بہتر بنانے کے مقصد سے قرارداد نمبر دو ہزار تین سو اٹھائیس اور دو ہزار تین سو چھتیس کی منظوری دی گئی- داعش دہشت گرد گروہ نے حالیہ برسوں میں امریکہ اور مغربی و عرب ملکوں کے اتحاد اور امریکہ کی مالی اور فوجی مدد کے ذریعے علاقے کے ملکوں خاص طور پر عراق اور شام میں بڑے جرائم کا ارتکاب کیا ہے-