روسی صدر اور عراقی حکام کی جانب سے تعزیتی پیغامات
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔
ماسکو میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر ایران کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے- اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے بھی ماسکو میں ایرانی سفارت خانے میں حاضر ہو کر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر ایران کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی- عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے بھی، جو آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جنازے میں شریک تھے، ان کی رحلت کو انقلابی تحریکوں کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا- عراقی وزیر خارجہ نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انقلابی موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ انقلابی تحریکوں کے حامی رہے ہیں- اس سے پہلے عراقی صدر فواد معصوم نے بھی آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو عراقی عوام اور حکومت کا حامی اور دوست قرار دیا اور اس سانحے پر ایرانی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی- قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے عراق کا ایک اعلی رتبہ وفد تہران آیا ہے-