Jan ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • روس کی امریکہ اور مغربی ملکوں پر تنقید

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھاروں کے استعمال کے بارے میں مغربی ملکوں کے موقف کی مذمت کی ہے۔

امریکہ اور مغربی ممالک نے شامی حکومت کے خلاف قرارداد جاری کرنے کے مقصد سے اس کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بہانہ بنایا ہے تاکہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل سات کے مطابق طاقت کے استعمال سمیت دیگر اقدامات کے لیے راستہ ہموار کر سکیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس، برطانیہ اور امریکہ ایک ایسے وقت میں شامی حکومت پر کیمیائی حملوں کا الزام لگا رہے ہیں کہ جب انھوں نے جان بوجھ کر دہشت گرد گروہوں خاص طور پر داعش کے کیمیائی حملوں سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔انھوں نے کہا کہ مغربی ملکوں نے شامی حکومت کے کیمیائی حملوں کا دعوی ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب روس نے گذشتہ سال نومبر میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے اور اقوام متحدہ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے مشن کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع اور اس کی تحقیقات کا دائرہ شام سے باہر تک بڑھانے سے اتفاق کیا تھا۔ روس اور اسلامی جمہوریہ ایران نے کئی بار مغربی ملکوں پر تنقید کرتے ہوئے انھیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے مسئلے میں حقیقت پسندی سے کام لینے اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی دعوت دی ہے۔

ٹیگس