Jan ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے دور میں بھی امریکہ کی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں ہو گی: ونزویلا کے صدر مادورو کا بیان

ونزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس ہمیشہ عالمی سطح پر کشیدگی پیدا کرتا ہے اور دوسروں کے امور میں مداخلت کرتا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ونزویلا کےصدر نکولس مادورو نے منگل کے روز کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں بھی امریکہ کی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما لاطینی امریکہ میں کشیدگی پیدا کرنے کا سبب تھے اور انھوں نے دنیا کو دہشت گردی کا شکار کر دیا۔ونزویلا کے صدر نے اپنے مخالفین کے حالیہ حکومت مخالف اقدامات کو امریکہ کی جانب سے ان کی حمایت کا نتیجہ قرار دیا۔واضح رہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ونزویلا کی حکومت کے خلاف موقف اختیار کیا تھا۔

ٹیگس