اسپیکر قالیباف کاراکاس کے دورے پر، وینزویلا کے صدر سے ملاقات
Jun ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے دورہ کاراکاس کے موقع پر وینزویلا کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سحرنیوز/ایران: اس موقع پر اسپیکر قالیباف اور صدر مادورو نے ایران اور وینزویلا کے تعلقات پر روشنی ڈالی اور تعاون میں فروغ پر زور دیا۔ یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام کو انجام پائی۔
قابل ذکر ہے کہ محمد باقر قالیباف اپنے دورہ جنوبی امریکہ کے موقع پر برکس تنظیم کے پارلیمانی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس دورے میں ایران کی پارلیمنٹ کے کئی ارکان اور ایران- برازیل پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کے ساتھ ہیں۔