Oct ۱۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیل نے غزہ پر پھر کیا وحشیانہ حملہ، 17 شہید، درجنوں زخمی

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹے میں 17 شہیدوں کے جنازے اور 71 زخمی اسپتالوں میں لائے گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  فلسطینی ذرا‏‏ئع کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ کے اسپتالوں میں 17 شہیدوں کے جنازے اور 71 زخمی لائے گئے۔

 فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کے بہت سے جنازے اب بھی سڑکوں اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے موجود ہیں کیونکہ ابھی امدادی کارکنوں اور ایمبولنسوں کو وہاں تک دسترسی نہیں دی گئی ہے۔  

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کی نئی تعداد کو ملاکر سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 67 ہزار 211 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 961 ہوگئی ہے۔

ٹیگس