Oct ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • پورے ایران میں

جمعہ کے روز ایران کے دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں نماز جمعہ کےبعد عوام نے "بشارت نصر" عنوان سے مارچ میں شرکت کی- تہران میں بھی ہزاروں افراد نے ، تہران یونیورسٹی سے آزادی اسکوائر تک اس مارچ میں شرکت کی-

سحرنیوز/ایران:  آج بروز جمعہ 10 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد تہران کے عوام نے تہران یونیورسٹی سے آزادی اسکوائر تک "بشارت نصر" مارچ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور غزہ کے مظلوم عوام اور مزاحمت کے محور کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے، آبرومندانہ اور باوقار امن کے قیام اور عالمی استکبار کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس مارچ میں شریک پرجوش عوام نے ایرانی اور فلسطینی پرچم اور محور مزاحمت کے شہید کمانڈروں کی تصاویر اٹھاکر غزہ کے مظلوم عوام اور مزاحمتی محاذ کے ساتھ ایرانی قوم کے اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔
مارچ کے شرکاء نے "اللہ اکبر" ، "لبیک یا خامنہ ای" ، "فلسطین فتح یاب ہے" ، "غزہ اکیلا نہیں" ، "صیہونیت مردہ باد " اور " ایٹمی علم ہمارا حق ہے" جیسے نعرے لگائے۔ انہوں نے القدس کی آزادی کی امنگوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

"بشارت نصر" مارچ کے اختتامی بیانیئے میں فلسطینی عوام کی حمایت، امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے اور بیت المقدس کی آزادی تک مزاحمت کا راستہ جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
بیان کے ایک اور حصے میں مارچ کے شرکاء نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مضبوط اور آزادانہ موقف اپنائیں اور قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبوں کو جاری رکھنے کی اجازت نہ دیں۔

 

ٹیگس