Oct ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • وینزویلا  نے سلامتی کونسل کو سے امریکہ کی اشتعال انگیز سرگرمیوں پر ہنگامی اجلاس بلانے کا کیا مطالبہ

وینزویلا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط بھیج کر خطے میں امریکہ کی اشتعال انگیز فوجی سرگرمیوں پر ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا:  وینزویلا نے سلامتی کونسل کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس وینزویلا میں "حکومت کی تبدیلی" کا خواہاں ہے اور یہی، سلامتی کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کرنے کی وجہ ہے۔ مذکورہ خط میں بحیرہ کیریبین کے علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی میں غیر معمولی اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکی فوجیں وینزویلا کے ساحلوں سے صرف چند میل کے فاصلے پر ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے وینزویلا پر ہزار سے زیادہ یکطرفہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ وینزویلا نے خط میں کہا ہے کہ امریکہ "منشیات کے خلاف جنگ" کے بہانے وینزویلا کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، وہ بے بنیاد الزامات کے تحت اشتعال انگیز اقدامات کر رہا ہے۔

مذکورہ خط کے مطابق، لاطینی امریکہ کے اُس علاقے میں امریکہ کی فوجی کارروائیاں تلاتیلولکو معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، جو لاطینی امریکہ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ قرار دیتا ہے۔ وینزویلا کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ہمارے ساحل کے قریب ایک جوہری آبدوز تعینات کرکے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

ٹیگس