Jan ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  •  شام کے مسائل کے حل کے لئے ماسکو انقرہ اور تہران کے تعاون پرتاکید

روس نے کہا ہے کہ ماسکو ، شام کے مسائل حل کرنے کے لئے انقرہ اور تہران کے ساتھ تعاون کے لئے پرعزم ہے

 ایتار تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ پہلے فوجی اداروں کی ہماہنگی کے ساتھ انجام پانے والی کوششوں سے حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا گیا اور اس کے بعد گذشتہ انتیس دسمبر کو ہونے والے معاہدے کی بنیاد پرجنگ بندی انجام پائی ہے - روس کے وزیر خارجہ نے شام کے نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کے سلسلے میں کہا کہ آئین کا مجوزہ متن آستانہ اجلاس میں تقسیم کیا گیا ہے اور اسے تیار کرنے میں شامی حکومت اس کے مخالفین اور علاقے کے دیگر ممالک کے تمام مسائل کو مد نظر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے - روس کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے موضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس ، یورپی یونین کا شیرازہ بکھرنے کا ہرگز خواہاں نہیں رہا ہے بلکہ وہ ایک مضبوط ، متحد اور خود مختاریورپی یونین کا خواہاں ہے- روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ ماسکو چاہتا ہے کہ اکثر یورپی ممالک ایک چھوٹے سےگروہ کے تسلط سے باہر نکل آئیں جو اس وقت روس سے ڈرانے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں -

ٹیگس