ٹرمپ کی مخالفت پر ایکٹنگ اٹارنی جنرل برطرف
Jan ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کو متنازعہ امیگریشن پالیسی کی مخالفت کرنے پر ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔
امریکہ کی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ کے حکم نامے کو قانونی نہیں سمجھتیں اور کسی طور اس کا دفاع نہیں کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر قائل نہیں ہوسکیں کہ امریکی صدر کے احکامات کا دفاع کرنا ان پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں اور قانون کے مطابق ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے سیلی یٹس کی برطرفی کے بعد ڈینا بوئنٹے کو قائم مقام اٹارنی جنرل کے لیے نامزد کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں نئے اٹارنی جنرل کے انتخاب کے لیے آج رائے شماری کرائی جائے گی۔