یورپ کو پناہ گزینوں کی ضرورت ہے ، موگرینی
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو اس حقیقت کو درک کرنا چاہئے کہ انہیں اپنے اقتصاد کو ترقی دینے کے لئے تارکین وطن کی ضرورت ہے -
یونین یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکاموگرینی نے مالٹا میں تارکین وطن سے متعلق یورپ افریقہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یورپی ملکوں کی آبادی اب بوڑھی ہورہی ہے اور اس بنا پر یورپ کو چاہئے کہ وہ تارکین وطن کے لئے اپنی آغوش پھیلا دے - ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے بحران کا حل یہ ہے کہ یورپی ممالک ایک دوسرے سے تعاون کریں ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے لئے اپنے دروازے بند کردینے سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا - فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ پناہ گزینوں کے داخلے کو روکنے کے لئے یورپی ملکوں کی سرحدوں پر حصار لگانا اس بحران سے مقابلے کا مناسب طریقہ نہیں ہے بلکہ ایک غلطی ہے - انہوں نے کہا کہ افریقی ملکوں کو بھی چاہئے کہ وہ انسانی اسمگلنگ اور لوگوں کی جانوں کے ضیاع کی قیمت کو مد نظر رکھیں- انہوں نے کہا گذشتہ برس ساڑھے چار ہزار سے زائد پناہ گزین جن میں بیشتر افریقی ممالک سے تھے اٹلی کے سمندر میں ڈوب گئے