Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ یورپی یونین کے امور میں مداخلت نہ کرے، موگرینی

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے امریکہ کو یورپی یونین کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر خبردار کیا ہے۔

واشنگٹن میں بعض امریکی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین، امریکہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اور اسے توقع ہے کہ امریکہ بھی اس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔
انہوں نے برطانوی وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لندن، کم سے کم آئندہ دوسال تک یورپی یونین کا رکن ملک بنا رہے گا اور اسے، کسی بھی تیسرے ملک کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدوں پر دستخط کرنے کا حق حاصل نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں برطانوی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے حق میں ہیں اور اس فیصلے کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوں گے۔

 

ٹیگس