پنٹاگون، شام میں زمینی فوج بھیجنے کے موضوع کادوبارہ جائزہ لے گا
Feb ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی زمینی فوج کو شام بھیجنے کے موضوع کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا
سی این این نے خبر دی ہے کہ پنٹاگون کے حکام کا کہنا ہے کہ شام میں جاری جنگ کے پیش نظر امریکا اپنی فوج وہاں بھیجنے کے موضوع کا دوبارہ جائزہ لے رہا ہے- سی این این نے شام کے بحران کے بارے میں امریکی صدر کے نظریات میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کو بھیجنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ان فوجیوں کی سیکورٹی کا مسئلہ ہے - البتہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ پنٹاگون سبھی آپیشن پر غور کررہا ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لے رہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو شام میں بھیجنے کے کتنے خطرات ہیں- شام میں دہشت گردوں کی مسلسل شکست کے بعد سعودی عرب ترکی اور امریکا جیسے دہشت گردوں کے حامیوں نے شام میں اپنی فوج بھیجنے کی بات کی ہے-