رابرٹ ہارواڈ نے قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا
امریکی صدر کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کے لئے منتخب رابرٹ ہارواڈ نے اس عہدے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے
سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ کی قومی سلامتی کےمشیرکے عہدے کے لئے رابرٹ ہارواڈکا نام تجویز کیا تھا تاہم انھوں نے قومی سلامتی کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا - اطلاعات کے مطابق رابرٹ ہارواڈ نے کارکنوں کو ضروری ضمانت اور خود مختاری حاصل نہ ہونے کی بنا پر اس عہدے کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے- ہارواڈ کو وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے دفتر میں ملازمین کی تقرری کے طریقہ کار پر اعتراض ہے - ٹرمپ کی کابینہ کے دو عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ایڈمیرل رابرٹ ہارواڈ کو پہلے مایکل فلن کے جانشین کے طور پر وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر پیش کیا گیا تھا- جنرل مائکل فلن کو امریکہ میں روس کے سفیر کے ساتھ اپنی گفتگو کے بارے میں نائب صدر مائک پنس کو ناقص اطلاعات دینے کے الزام میں اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا-