ٹرمپ کے دورے کے خلاف دستخطی مہم برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچ گئی
برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان، امریکی صدر کے دورہ لندن کے خلاف ملک میں جاری دستخطی مہم پر بحث کرنے والے ہیں۔
امریکی صدرکے دورہ برطانیہ کی مخالفت میں چلنے والی الیکٹرانک دستخطی مہم پراب تک اٹھارہ لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں۔
برطانوی ارکان پارلیمنٹ پیرکے روزامریکی صدر کے دورہ لندن کے خلاف چلنے والی اس دستخطی مہم پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ دسیوں لاکھ برطانوی شہری امریکی صدرکے امیگریشن احکامات کے خلاف ملگ گیرمظاہرے میں شرکت کرنے والے ہیں۔
لندن کے میئر صادق خان نے بھی امریکی صدر کے امیگریشن سے متعلق احکامات پر احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ کے سرکاری دورے کی دعوت نہیں دینا چاہیے۔ درایں اثنا رائے عامہ کے تازہ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی عوام کی اکثریت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ان کے دورہ برطانیہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔