Feb ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف امریکا اور برطانیہ میں مظاہرے

ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف امریکا کے مختلف شہروں لاس اینجلس، کیلی فورنیا، ڈیلاس اور ٹیکساس اور برطانیہ میں مظاہرے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں لاس اینجلس، کیلی فورنیا، ڈیلاس اور ٹیکساس میں مظاہرے ہوئے ہیں،مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اور وہ ٹرمپ مخالف نعرے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہمیں ایک دوسرے سے دور کررہے ہیں،ان کی پالیسیاں ملک کو تقسیم کردیں گی جبکہ برطانیہ اوراسپین کے شہر بارسلونا میں بھی ہزاروں افراد نے تارکین وطن کے حق میں مظاہرے کیے ۔

مظاہرے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ تعداد میں تارکین وطن کو ملک میں آنے کی اجازت دے ۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران حکومت مخالف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت تارکین وطن کے مسئلے پر پیچھے ہٹ رہی ہے ۔

 

ٹیگس