Feb ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس نے گیس پائپ لائن کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کا محاصرہ کر لیا

امریکی سیکورٹی اہلکاروں نے شمالی ڈکوٹا میں گیس پائپ لائن منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے کیمپ کا محاصرہ کر لیا۔

 شمالی ڈکوٹا کے عوام اور تحفظ ماحولیات کے لیے کام کرنے والی مقامی تنظیموں کے سیکڑوں کارکن اس مقام پر کیمپ لگائے بیٹھے ہیں جہاں سے مذکورہ پائپ لائن گزاری جائے گی۔
کہا جا رہا ہے کہ امریکی پولیس کی بھاری نفری نے گیس پائپ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے کیمپوں کا محاصرہ کر کے انہیں بارہ گھنٹے کے اندر اندر علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
حکومت امریکہ، مذکورہ پائپ لائن کے ذریعے شمالی ڈکوٹا سے نکالی جانے والی گیس کو ریاست ایلی نوائے میں برآمداتی مقام تک پہنچانا چاتی ہے۔
 مقامی آبادی اور ماحولیاتی تنظموں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے علاقے میں قدرتی ماحول اور لوگوں کی زندگی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لہذا اس کا روٹ تبدیل کیا جانا چاہیے۔
علاقے کے اصلی باشندے اور ماحولیاتی تنظیموں کے کارکن پچھلے چند ماہ سے ڈکوٹا گیس پائپ لائن منصوبے کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس