شام کے حمص علاقے میں تیل پائپ لائن میں آتش زدگی
Jan ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
خبری ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک تخریب کارانہ کارروائی کے نتیجہ میں شام کے علاقے حمص میں تیل منتقل کرنے والی پائپ لائن میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: خبری ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ تیل منتقل کرنے والی پائپ لائن میں یہ وسیع آگ، شام کے مرکز میں واقع حمص کے مشرقی ریف میں الفرقلس کے علاقے میں لگی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ تخریب کارانہ کارروائی کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔
شام کی پیٹرولیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گيا ہے اور اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
تیل کمپنی نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ تخریب کاری کا ہی نتیجہ معلوم ہوتی ہے اور تخریب کار عناصر کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔