سعودی حکام کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلائے جانے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تاکید
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی حکام پر عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جانا چـاہئے
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں یمن میں سعودی عرب کے جرائم کو انتہائی وسیع قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہےاس لئے سعودی حکام پر عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ مغربی حکومتیں اپنے اسٹرٹیٹیجک اور دیگر مفادت کی وجہ سے سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور سعودی عرب کو ایک دوست ملک قرار دے رہی ہیں۔
مغربی حکومتیں اپنے مفادت کی وجہ سے سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں
سعودی عرب یمن کے مفرور صدر منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر گذشتہ دوبرسوں سے رات و دن بمباری کررہا ہے جس کی وجہ سے دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بیشتر بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں لیکن افسوس کہ سعودی عرب کے اتنے سنگین جرائم کے باوجود یورپی ممالک سعودی حکومت کو اپنے ہتھیار فروخت کررہے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعود ی عرب میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی افسوسناک صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے آل سعود حکومت کے ذریعے سعودی شہریوں کے حقوق کی وسیع پامالی قابل قبول نہیں ہے۔