Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا میں صیہونیت مخالف مظاہرے

آسٹریلیا کے عوام نے صیہونی حکومت کے وزیر اعطم نتن یاہو کے دورہ آسٹریلیا کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے دورہ آسٹریلیا کے خلاف مختلف شہروں منجملہ کینبرا، سڈنی اور میلبورن میں کئے جانے والے مظاہروں کے دوران شرکا نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینوں کے خلاف صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی پالیسیوں کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

مظاہرین نے ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی اور اس ملک سے غاصبانہ قبضہ ختم کئے جانے کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

 صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے آسٹریلیا کے عوام اور روشن خیال شخصیات کا خیال ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت نے صیہونی وزیر اعطم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنے کی دعوت دے کر خود کو شرمندہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہریوں نے نتن یاہو پر فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کی جانب سے اپنی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے بعد صیہونی وزیراعطم نتن یاہو، گیارہ گھنٹے کی پرواز کے بعد سنگاپور سے آسٹریلیا پہنچے۔

ٹیگس