Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں دسیوں افراد کی ہلاکت

امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران تشدد و فائرنگ کے واقعات میں کم از کم چھیالیس افراد ہلاک اور نواسی دیگر زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تشدد و فائرنگ کے واقعات مختلف ریاستوں میں رونما ہوئے تاہم جمعرات کو ٹینیسی، اوہایو اور پینسیلوانیا میں فائرنگ کے بیشتر واقعات پیش آئے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے تیئیس فروری تک امریکہ میں فائرنگ کے تقریبا نو ہزار واقعات رونما ہوئے جن میں دو ہزار تین سو افراد ہلاک اور چار ہزار پانچ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

 ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں نوّے افراد، گیارہ سال سے کم عمر کے رہے ہیں جبکہ ہلاک و زخمی ہونے والے چار سو ساٹھ افراد بارہ سے سترہ برس کے درمیان کے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں شہری حقوق کے حامی گروہوں کے مطالبے کے باوجود وائٹ ہاؤس اب تک ہتھیاروں کی فروخت کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں کوئی قانونی نہیں بنا سکا ہے۔

ٹیگس